ترکیہ کو برآمدات میں 12.48 فیصدکا اضافہ ریکارڈ

ترکیہ کو برآمدات میں 12.48 فیصدکا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترکیہ کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 12.48 فیصدکا اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترکیہ کو برآمدات سے ملک کو 233.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو 12.48 فیصد زیادہ ہے ۔فروری 2024 میں ترکیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 28.41 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 24.07 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 21.19 ملین ڈالر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق پہلے 8 ماہ میں ترکیہ سے درآمدات پر 333.74 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو0.13 فیصد کم ہے ۔فروری میں ترکیہ سے درآمدات کا حجم 45.43 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 34.79 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 49.36 ملین ڈالر تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں