انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

انجینئرنگ مصنوعات کی  برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلے 8 ماہ میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 181.62 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.15 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 176 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں  برآمدات کاحجم 28.19 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں