پاکستان ،روس تجارت کاحجم 784.18 ملین ڈالرریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 784.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔۔
جو86.10فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک روس دوطرفہ تجارت کاحجم 421.37 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق پہلے 8 ماہ میں روس کو پاکستانی برآمدات کاحجم 55.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روس کو برآمدات سے ملک کو58.94 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں روس کو برآمدات کاحجم 6.50 ملین ڈالررہا جو جنوری میں 7.15 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 13.31 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلے 8 ماہ میں روس سے درآمدات کاحجم 728.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 362.42 ملین ڈالرتھا۔