ڈالرکی قدرکم، سونا کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ڈالرکی قدرکم، سونا کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں منگل کوڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔ادھرمقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2پیسے کی کمی سے 277روپے 93پیسے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21پیسے کی کمی سے 279روپے 37پیسے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ سونا19ڈالر کے اضافے سے 2374ڈالرفی اونس کاہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1900 روپے کے نمایاں اضافے سے پہلی بار2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت 1629روپے بڑھ کر2لاکھ12ہزار277روپے کا ہوگیا ۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650روپے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں