سعودی سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا، فرازالرحمان

سعودی سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا، فرازالرحمان

کراچی (آن لائن)معروف تاجر رہنما اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی و چیئرمین فرازالرحمان نے ۔۔

کہا ہے کہ پاکستان بزنس گروپ ملک میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے جنت بنایا جا سکے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں