مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کیلئے بڑاخطرہ

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کیلئے بڑاخطرہ

کراچی( آن لائن)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں۔

 اگر کشیدگی بڑھنے دی گئی توساری دنیا ایک نئے معاشی گرداب میں پھنس جائے گی جس سے اربوں لوگ متاثرہونگے ۔ اہم ممالک عالمی معاشی و سیاسی نظام کومکمل طورپر تباہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردارادا کریں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عسکریت پسندوں کی وجہ سے جہازرانی کا شعبہ بری طرح متاثرہواتھا اور کاروباری لاگت بہت بڑھ گئی تھی مگراب سارا مشرق وسطیٰ ہی مسائل کی لپیٹ میں ہے ۔ کشیدگی بڑھنے دی گئی توتیل، گیس اور ٹرانسپورٹیشن کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی جس سے عالمی نقل و حمل اور تیل وگیس درآمد کرنے والے تمام ممالک متاثرہونگے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں