فوجی فرٹیلائزر نے سونا بوران ڈی اے پی متعارف کرادی

فوجی فرٹیلائزر نے سونا بوران  ڈی اے پی متعارف کرادی

کراچی (بزنس ڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈنے ایک نئی کھاد ’’سونا بوران ڈی اے پی‘‘متعارف کراتے ہوئے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو میں اضافہ کردیا۔

یہ کھاد پاکستان کی پہلی ویلیو ایڈڈ ڈی اے پی ہے ۔ تقریب میں ایف ایف سی کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔بوران پودوں کیلئے ایک اہم صغیرہ غذائی جزو ہے جو فصل کی نشوونما خاص طور پر فصل کے تولیدی اور پھول و پھل بنانے کے مراحل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔’’سونا بوران ڈی اے پی‘‘ میں 18 فیصد نائٹروجن اور 46 فیصد فاسفورس کے علاوہ0.1فیصد بوران کی اضافی طاقت موجود ہے ۔ یہ اپنی منفرد فارمولیشن کی بدولت بوران کی کھیتوں میں مساوی تقسیم کو یقینی بناتی ہے اور بہتر دستیابی کی وجہ سے اس کی کارکردگی کو بھی بڑھاتی ہے ۔ پانی میں حل پذیر ہونے کی وجہ سے ’’سونا بوران ڈی اے پی ‘‘کو بعد از کاشت بھی فرٹیگیشن کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ گروپ جنرل منیجر مارکیٹنگ ایف ایف سی اطہر جاویدنے مارکیٹنگ گروپ آفس، لاہور میں لانچنگ تقریب میں افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی فرٹیلائزر کمپنی ہے جو اپنے قیام سے ہی کسانوں کو معیاری کھادیں اور زرعی خدمات فراہم کر کے قومی زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ایف ایف سی پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت لانے اور کاشتکاری کو منافع بخش بنانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں