بینک صارفین کو 1 ارب26 کروڑ سے زائد کا ریلیف فراہم

بینک صارفین کو 1 ارب26 کروڑ سے زائد کا ریلیف فراہم

کراچی (آن لائن)بینکنگ محتسب پاکستان نے 2023ء میں تجارتی بینکوں کے خلاف 25,493 شکایات کا ازالہ کرکے متاثرہ بینک صارفین کو ایک ارب 26 کڑور روپے سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا ۔۔

جبکہ بینکنگ محتسب پاکستان سال 2005ء میں اپنے قیام کے بعدسے اب تک بینکوں کے صارفین کو ان کے نقصان کے ازالے کے طور پر تقریباً6 ارب 46 کروڑ روپے کی ادائیگی کروا چکا ہے ۔ ادارہ بینکاران پاکستان کراچی میں پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز نے کہا کہ سال کے دوران وصول ہونیوالی 36,437 شکایات اور سال 2022ء میں تصفیہ طلب رہ جانے والی شکایات میں سے 21,886 (86فیصد) شکایات کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا گیا جبکہ 676 (3 فیصد) شکایات کا فیصلہ باقاعدہ سماعت کے بعد کیا گیا اور 2,931 (11 فیصد) شکایات نامکمل ، غیر اہم اور اس قانون کے مطابق جس کے تحت بینکنگ محتسب کا ادارہ قائم کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں