ترکیہ کے جدید ترین ڈرون ’’آقنجی‘‘ نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی کی

ترکیہ کے جدید ترین ڈرون ’’آقنجی‘‘ نے  ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی کی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے ہائی ایلٹیٹیوڈ لانگ اینڈیورینس ایریئیل وہیل ‘آقنجی’ کی مدد سے جائے حادثہ کے مقام کی شناخت ممکن ہوئی ہے ، ڈرون کی مدد سے حادثے کے مقام پر گرم درجہ حرارت کے باعث شناخت واضح ہو پائی۔

جبکہ ایرانی ریوولیوشن گارڈز کارپس کے کمانڈر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ہیٹ سورس کے مقام کو ہی ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کے طور پر ڈرون نے ڈیٹیکٹ کیا۔آقنجی ڈرون دراصل ترکش ڈیفنس فورس ‘بیکار’ کی جانب سے مینوفیکچر کیا گیا ہے ، جبکہ اس ڈرون کے پہلے تین یونٹس اگست 2021 میں ترکش آرمڈ فورسز میں شامل کیے گئے تھے ۔آقنجی ڈرون میں 2 ٹربو پروپ انجنز موجود ہیں جو کہ 450 ہارس پاور یا 750 ہارس پاور سے لیس ہیں، جبکہ اس ڈرون میں الیکٹرانک اور ای سی ایم سسٹم کی سپورٹ بھی موجود ہے ۔ آقنجی ڈرون میں ڈوئل سیٹلائٹ کمیونی کیشن سسٹمز، ایئر ٹو ایئر ریڈار، کولیشن ایوائڈنس ریڈار اور ایڈوانس سینتھیٹک اپرچر ریڈار موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں