رئیسی کے ہاتھ خون سے رنگے ، جانی نقصان پر افسوس:امریکا

رئیسی کے ہاتھ خون سے رنگے ، جانی نقصان پر افسوس:امریکا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔۔۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ایران نے امریکا سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر مدد کی درخواست کی تھی تاہم لاجسٹک وجوہات کے باعث ہم مدد فراہم کرنے سے قاصر تھے ، انہوں نے تفصیل میں جانے اور یہ بتانے سے انکار کیا کہ دونوں ممالک نے کس طرح بات چیت کی،دریں اثنا امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر ابراہیم رئیسی ایران میں متعدد زیادتیوں کے ذمہ دار تھے ،ان کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے ،رئیسی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں بھی ملوث تھے ،ہمیں یقینی طور پر جانی نقصان پر افسوس ہے اور مناسب طور پر سرکاری تعزیت پیش کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں