آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل، اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری  کا اعتماد حاصل، اجمل بلوچ

اسلام آباد(آئی این پی)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر نے اپنے صدر احسن ظفر بختاوری کی انتھک خدمات کی بدولت پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

اپنی جیب سے اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا انوکھا پروگرام بھی شروع کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل چیمبر کے کسی بھی صدر یا کسی دوسرے عہدے دار نے اپنے خرچ پر کمیونٹی کی خدمت کی کوئی مثال قائم نہیں کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں