حمزہ سہیل اچھے دوست، شادی کا ارادہ نہیں:انمول بلوچ

حمزہ سہیل اچھے دوست، شادی کا ارادہ نہیں:انمول بلوچ

کراچی(شوبزڈیسک) اداکارہ انمول بلوچ نے اداکار حمزہ سہیل کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

انمول سے ایک انٹرویومیں سوال کیا گیا کہ یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ آپ اور حمزہ سہیل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں انمول نے کہا نہیں ہم نے کبھی ان افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیا بلکہ ہم ان افواہوں پر ہنستے تھے ، حمزہ اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں ، ہمارے خاندان بہت مختلف ہیں اس لیے ہمارے مابین ایسا کچھ ہو ہی نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیے ۔جہاں آپ کام کرتے ہیں وہاں بس کام ہی ہونا چا ہئے اس سے زیادہ کسی بھی چیز کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور اسی لیے انمول اور حمزہ کو مستقبل میں کبھی بحیثیت میاں بیوی ایک ساتھ نہیں دیکھ سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں