جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم کا دوسرا گانا ریلیز

جھانوی کپور اور راجکمار راؤ  کی نئی فلم کا دوسرا گانا ریلیز

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اور راجکمار را ؤکی نئی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کا دوسرا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ۔

نامور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے گانے اگر تم ہو کا ٹیزر جاری کیا جسے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا ۔دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں