فیصل بڑا سٹار بن گیا لیکن اچھا بیٹا اور انسان نہ بن سکا:افشاں قریشی

فیصل بڑا سٹار بن گیا لیکن اچھا بیٹا اور انسان نہ بن سکا:افشاں قریشی

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے اپنے بیٹے اداکار فیصل قریشی کے بارے میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا بڑا سٹار بن گیا ۔

لیکن اچھا بیٹا اور انسان نہ بن سکا۔افشاں قریشی نے ایک ویب شو میں بیٹے فیصل قریشی سے تھوڑی ناراضی کا اظہار بھی کیا اورکہا کہ میرا بیٹا جب آج میری دعاؤں کی وجہ سے ایک بڑا سٹار بن چکا ہے تو مجھے اپنی ایک غلطی کا احساس ہوا ہے کہ میں نے اس کی کامیابی کے لیے تو دعا کی لیکن یہ دعا نہیں کی کہ وہ ایک اچھا بیٹا اور ایک اچھا انسان بھی بنے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں