زندگی نے بہترین ڈیجیٹل بینکنگ ایکسپیرینس کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

زندگی نے بہترین ڈیجیٹل بینکنگ ایکسپیرینس کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے زندگی کو ایف ڈی آئی انسائیڈر ایوارڈز میںبہترین ڈیجیٹل بینکنگ ایکسپیرینس (پاکستان)کا اعزاز دیا گیا۔

ایف ڈی آئی انسائیڈر ایوارڈز ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو ایسے اداروں کو سراہتا ہے جو جدت، پائیداری اور طویل مدتی معاشی اثرات کو فروغ دیتے ہیں۔سال2022ء میں اپنے آغاز کے بعد سے ، زندگی نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے منظرنامے کو بنیادی طور پر بدل دیا ہے ۔ جنریشن زی اور ملی نیئلز کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے لائف اسٹائل بینکاری پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کی گئی ایپ زندکی ادائیگیوں، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اکاؤنٹ مینجمنٹ، اور روزمرہ کی مالی ضروریات کو ایک بے جوڑ اورآسان انداز میں یکجا کرتی ہے اور اس طرح بینکاری کے احساس اور کام کرنے کے لیے نئی توقعات قائم کرتی ہے ۔ زِندگی کے چیف آفیسر نعمان اظہر نے کہا کہ عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی تب ہی معنی رکھتی ہے جب وہ مقامی اثرات کی توثیق کرے ۔ زِندگی میں ہماری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ ہم ایسے مالیاتی تجربات تخلیق کریں جو عالمی معیار پر پورا اتریں اور ساتھ ہی پاکستان کی حقیقی ضروریات کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہوں تاکہ افراد، کاروباری اداروں اور ڈیجیٹل معیشت کو بڑے پیمانے پر بااختیار بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں