آئی ٹی کا شعبہ برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار کا حامل ، فاروق یوسف

آئی ٹی کا شعبہ برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار کا حامل ، فاروق یوسف

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد چیمبرکے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔۔۔

اس لئے کمپیوٹر اور آئی ٹی سے متعلقہ اسیسریز کی ویلیو ایشن کا حقیقی تعین کیا جانا ضروری ہے تاکہ نوجوان اپنی خداد اد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پروگرام تیار کر کے برآمد کر سکیں، اس سے نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ ملک کو بھی قیمتی زرمبادلہ ملے گا۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز ویلیو ایشن کراچی ڈاکٹر جہانگیر سے زوم میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں