آر ڈی اے کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر سے تجاوز
اسلام آباد (این این آئی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبرمیں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 141ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ان اکاؤنٹس کے ذریعے حجم 9.306ارب ڈالر ہوگیا ہے ۔اکتوبرمیں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 170ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔