سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کیا جا سکتاہے ،اسحاق بریار

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کیا جا سکتاہے ،اسحاق بریار

لاہور(این این آئی)اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔

 حکومت غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے بات چیت کا آغاز کرے اور اس کیلئے خصوصی مراعاتی اسکیم ڈیزائن کی جائے ،حکومت متحدہ عرب امارات کی حکومت سے وکلاء کے لئے بھی گولڈن ویزے کے اجراء کیلئے کاوشیں کرے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرمعاشیات اور انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسحاق بریار، عاشق علی رانا،ملک جلیل اعوان اورشیخ عدیل نے اپنے مشرکہ بیان میں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں