حکومت تاجروں کی فلاح کیلئے کوشاں ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے ،وزیر خزانہ

 حکومت تاجروں کی فلاح کیلئے کوشاں  ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے ،وزیر خزانہ

اسلام آباد (دنیانیوز ،نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے چیئرمین پی آر بی سی زیاد بشیر کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک بھی موجود تھے ۔

 وفد نے ملک میں معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے وزیر خزانہ کو پرچون فروشوں ،کاروباروں کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا۔ ٹیکس نہ دینے والے ، غیر دستاویزی خوردہ شعبے کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ دستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لیے تجاویز دیں۔ وزیر خزانہ نے ان کے تحفظات کو تسلیم کیا اور بتایاکہ ایف بی آر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن میں مدد کے لیے مصروف عمل ہیں جس سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے وفد کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ملک اور تاجر برادری کے فائدے کے لیے ان کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں