اسٹاک مارکیٹ میں 258پوائنٹس کی مندی،6ارب منافع

اسٹاک مارکیٹ میں 258پوائنٹس کی مندی،6ارب منافع

کراچی (بزنس ڈیسک )اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز پرملاجلارجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس 258پوائنٹس کی کمی سے 75084 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 6ارب روپے کا منافع ہواجب کہ 58.68 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیرکوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس75600پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤسے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ۔کاروبا رکے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 120.62روپے کی کمی سے 24093.67پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 48769 پوائنٹس سے کم ہو کر48646پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر 101 کھرب 40 ارب روپے ہوگیا۔ پیر کو 16 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 223 میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں