فرنیچر کونسل کالندن ٹیک ویک ایکسپو میں شرکت کا اعلان

فرنیچر کونسل کالندن ٹیک ویک ایکسپو میں شرکت کا اعلان

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل 10 جون سے شروع ہونے والی پانچ روزہ بین الاقوامی لندن ٹیک ویک ایکسپو میں شرکت کرے گی۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔۔

 پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی متنوع اور اعلی معیار کی رینج کو دنیا بھر کے خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لندن ٹیک ویک میں شرکت کا مقصد پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی دستکاری اور اختراع کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے کیونکہ دنیا بھر سے ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں کی بڑی تعداد اس ایکسپو میں شرکت کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو پی ایف سی کیلئے نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش، بین الاقوامی کاروباری تعلقات کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستانی فرنیچر کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں