اسٹاک مارکیٹ :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،49ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،49ارب خسارہ

کراچی(آن لائن)بجٹ خدشات اور اسٹیٹ بینک کی پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ میں توقعات کے مطابق کمی نہ ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کے محتاط رویے نے اسٹاک مارکیٹ کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی مندی سے دوچار کر دیا ۔

کے ایس ای100انڈیکس501پوائنٹس کی کمی سے 73252 پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 49ارب کا خسارہ ہوا جبکہ 55.52فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیز ی کے ساتھ ہوا ،بعد ازاں منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ نے تیزی کے رجحان کو مندی میں تبدیل کر دیا اور مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک غالب رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 216پوائنٹس کی کمی سے 23400پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 47464 پوائنٹس سے کم ہو کر47153پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی سرمایہ گھٹ کر98کھرب54ارب روپے رہ گیا۔ پیر کو10ارب روپے مالیت کے 35 کروڑ 7 لاکھ 21 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 434کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 241میں کمی اور60 میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی 5کروڑ74لاکھ ،ایم ٹیکس لمیٹڈ 3کروڑ37لاکھ  اورورلڈ کال ٹیلی کام 3 کروڑ 12لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں