بجٹ:سولر پینلز کی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات متوقع

 بجٹ:سولر پینلز کی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات متوقع

کراچی(بزنس ڈیسک)مقامی سطح پر سولر پینلز کی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے حکومت بجٹ 25-2024 میں کچھ مراعات فراہم کرسکتی ہے۔

ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں شامل چین کا دورہ کرنے والے پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد ذاکر علی نے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی لگائے گی،جس پر جنرل سیلز ٹیکس عائد نہیں ہے ،صرف انورٹرز پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمدات پر کچھ پابندیاں لگانے کی رپورٹس کے بعد حکومت پاکستان چینی مینوفیکچررز کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ مختلف مصنوعات کے اپنے یونٹس پاکستان میں منتقل کریں۔محمد ذاکر علی نے بتایا کہ ملک میں سولرائزیشن کے مضبوط فروغ کے حکومتی عزم کے باوجود کسی بھی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط نہیں ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں