اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس207پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس207پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کارجحان رہا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی سیشن کے پہلے سیشن میں خریداری کا غلبہ رہا ،ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 73,000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا تھا تاہم آخری سیشن میں منافع کے حصول کی کوششوں کا مشاہدہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 207.94 پوائنٹس یا 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 72,797.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں اور او ایم سیز جیسے شعبوں میں خریداری دیکھنے میں آئی۔او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او اور شیل سمیت انڈیکس کے ہیوی اسٹاکس میں مثبت تجارت ہوئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ کے اقدامات کے حوالے سے خبروں کے بہاؤ کے سبب مارکیٹ تشویش کا شکار ہے تاہم لگتا ہے کہ ان خدشات میں کچھ کمی آئی ہے ۔آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک سیشن پہلے 372.54 ملین سے کم ہو کر 293.08 ملین ہو گیا۔حصص کی مالیت 11.65 ارب روپے سے کم ہو کر 10.54 ارب روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں