انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی،سونا600روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی،سونا600روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں بدھ کو ڈالر کی قدربڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 600روپے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر11پیسے کے اضافے سے 278.61روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21پیسے کی کمی سے 280.12روپے پرآگیا۔یورو 2 روپے کم ہوکر297.30 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 53 پیسے گھٹ کر253.56 روپے کاہوگیا۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے پربرقرار رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں