فیصل اسلامی ایکسچینج کمپنی کے آپریشنز کا 10 شہروں سے آغاز

فیصل اسلامی ایکسچینج کمپنی کے آپریشنز کا 10 شہروں سے آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک) فیصل اسلامک کرنسی ایکس چینج (ایف آئی سی ای سی) جو کہ فیصل بینک کا ذیلی ادارہ ہے۔

 نے ملک کے دس شہروں سے اپنے کاروبار کی ابتدا کردی ہے ۔ یہ اقدام ملک کے مالیاتی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ افتتاحی تقریب میں فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو اور صدر یوسف حسین، ایف آئی سی ای سی کے چیئرمین سید محمد ظفر ، ایگزیکٹو ایف آئی سی ای سی فیصل عظیم لاری سمیت فیصل بینک اور ایکس چینج کمپنی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ یوسف حسین نے کہا کہ ایف آئی سی ای سی کا قیام اس بات کا اظہار ہے کہ ہم درجہ کمال پر یقین رکھتے ہیں،یہ ادارہ پاکستان میں سب سے بہترین اور تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینک کے طور پر ہمیں تقویت دیگا۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے یہ بات اہم ہے کہ صارفین اور عوام کو آسان، موثر طریقے سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے ، سرحد پار لین دین کی سہولت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایف آئی سی ای سی صارفین کو بغیر کسی دشواری اور رکاوٹ کے سہل انداز میں امتیازی خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ فیصل بینک کی مکمل ملکیت والی ایکس چینج کمپنی کو 1 ارب روپے کے ادا شدہ سرمائے سے قائم کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں