سٹاک ایکسچینج:نئے بجٹ پرنئی تاریخ رقم،4نفسیاتی حدیں عبور

سٹاک ایکسچینج:نئے بجٹ پرنئی تاریخ رقم،4نفسیاتی حدیں عبور

کراچی (خبر ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست تیزی دیکھی گئی ۔کے ایس ای 100انڈیکس 3ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 73 ، 74 ، 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی 4 نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 346ارب کا منافع ہوا جبکہ کاروباری حجم 116.84فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہو ا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے پاور،سیمنٹ،ٹیلی کام،پٹرولیم سیکٹر میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ۔ ماہرین اسٹاک نے تیزی کے رجحان کو نئے بجٹ میں ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کو قرار دیا ہے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 3410پوائنٹس کے اضافے سے 76208پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 1224.99پوائنٹس بڑھ کر 24438پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1662پوائنٹس کی تیزی سے 48497پوائنٹس پر جاپہنچا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر101کھرب33ارب روپے ہوگیا ۔جمعرات کو30ارب روپے مالیت کے 63کروڑ55لاکھ25ہزار117 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 29کروڑ30لاکھ83ہزار473شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ مجموعی طور پر 425کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 294کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،87میں کمی اور44میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں