ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان،سونا 800روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان،سونا 800روپے مہنگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کوروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

، ادھر ایک تولہ سونا800روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کی کمی سے 278.51روپے کاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.25 روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8ڈالر کے اضافے سے 2323 ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 41ہزار500روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا686 روپے کے اضافے سے 2لاکھ7ہزار47روپے پرجاپہنچاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2750روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں