ٹیکسٹائل برآمدات میں 18فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات  میں 18فیصد اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں معمولی اضافے کے بعد مئی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں دوہرے ہندسے کی نمو کے ساتھ نمایاں بہتری آئی ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.32 ارب ڈالر تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں