معاشی استحکام علاقائی ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات سے مشروط

معاشی استحکام علاقائی ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات سے مشروط

اسلام آباد (اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے کر معاشی استحکام کی منزل حاصل کر سکتا ہے ۔

 اتوار کو یہاں مسلم خان بونیری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان اہم تجارتی مقام کی وجہ سے پاکستان علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر کام کرنے کے لیے اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے ۔ اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پاکستان کو چین، ایران اور افغانستان جیسے ممالک کے ساتھ فعال طور پر تجارتی سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہیے ۔ سی پیک ایک انتہائی اہم اقدام ہے اس سے تجارتی تعاون کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تجارتی بہاؤ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے کر سیاسی چیلنجز کے باوجود بے پناہ اقتصادی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں