انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم،تولہ سونا1600روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم،تولہ سونا1600روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں جمعہ کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

،ادھر ایک تولہ سونا 1600روپے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کی کمی سے 278.51روپے کا ہوگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے کے اضافے سے 280.37 روپے پربند ہوا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28ڈالر کے اضافے سے 2343ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے کاہوگیا،اسی طرح دس گرام سونا1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے کا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں