افغانستان کے لئے برآمدات میں 67فیصداضافہ ریکارڈ

افغانستان کے لئے برآمدات میں 67فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آن لائن)حکومت کوافغانستان کیلئے برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی مل گئی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مئی میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 67 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

 جبکہ رواں مالی سال جولائی تا مئی افغانستان کیلئے برآمدات 9.1 فیصد بڑھیں۔ مئی میں افغانستان کیلئے برآمدات کا حجم 11 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مئی 2023 میں افغانستان کیلئے برآمدات 7 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تھیں ۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جولائی 2023 تا مئی 2024 افغانستان کیلئے برآمدات 98 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال کی اسی مدت میں افغانستان کیلئے برآمدات 90 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 38 فیصد کم ہوئیں۔ذرائع کے مطابق جولائی 2023 تامئی 2024 افغانستان سے امپورٹس کا حجم 51 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں