فرنیچر کونسل کاٹمبر مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

فرنیچر کونسل کاٹمبر مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

لاہور(آن لائن)پاکستان فرنیچر کونسل(پی ایف سی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹمبر مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔

اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درختوں کی بے تحاشا غیر قانونی کٹائی سے پاکستان کے ماحولیاتی توازن کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے جنگلات سے متعلق قوانین کے سختی سے نفاذ اور جنگلات میں اضافے کیلئے پائیدار طریقہ ہائے کار اختیار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگلات کے تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنائے اور غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے ان قوانین کا نفاذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کو بڑھائے۔ علاوہ ازیں فاریسٹ رینجرز کی تعیناتی، نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینا بھی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں