امریکا، چین اوریواے ای برآمدات کے حوالے سے سرفہرست

امریکا، چین اوریواے ای برآمدات کے حوالے سے سرفہرست

اسلام آباد(اے پی پی)امریکا، چین اورمتحدہ عرب امارات جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک رہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں امریکا کو برآمدات سے ملک کو4.989 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو9.02 فیصدکم ہے۔پہلے 11 ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کاحجم 2.553ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو35.16 فیصدزیادہ ہے ۔پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات تیسرابڑاملک رہا، پہلے 11 ماہ میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو1.880 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 40.19 فیصدزیادہ ہے ،جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برطانیہ کوبرآمدات کاحجم 1.861 ارب ڈالر اورجرمنی کو 1.381 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ہالینڈکو1.273 ارب ڈالر اوراسپین کو 1.333 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں