من مرضی کی ترامیم ٹیکس نیٹ بڑھانے میں رکاوٹ ،میاں عبدالغفار

من مرضی کی ترامیم ٹیکس نیٹ بڑھانے میں رکاوٹ ،میاں عبدالغفار

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفارنے کہا ہے کہ من مرضی کی ٹیکس ترامیم اور ایس آر اوز ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں رکاوٹ ہیں،ایف بی آر کو بطور ادارہ اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔۔

مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے تو2700ارب کے کیسز کبھی بھی عدالتوں میں نہ پڑے ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار میاں عبدالغفارنے آر ٹی او گوجرانوالہ کے چیف کمشنر عاصم افتخار سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پرگوجرانولہ ٹیکس بار کے صدر حسین صدیق چودھری بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں