لانچ ٹیسٹ کے دوران راکٹ غلطی سے اُڑ کر پہاڑ سے جا ٹکرایا

 لانچ ٹیسٹ کے دوران راکٹ غلطی سے اُڑ کر پہاڑ سے جا ٹکرایا

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین کی ایک پرائیویٹ ایرو اسپیس کمپنی نے غلطی سے اپنا ایک راکٹ لانچ کردیا جو قریبی پہاڑ سے جا ٹکرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ تیان بنگ کمپنی نے اپنے WeChat چینل پر غلطی کا اعتراف کیا جو کہ جنوب مغربی شہر گونگی میں Tianlong-3 راکٹ کے ٹیسٹ کے دوران پیش آئی۔کمپنی نے کہا کہ Tianlong-3ٹیسٹ لانچ کا پہلا مرحلہ معمول کے مطابق چل رہا تھا جب دوبارہ استعمال کے قابل کرافٹ کی باڈی کا ایک حصہ ساختی خرابی کی وجہ سے غیر متوقع طور پر الگ ہو گیا۔ لفٹنگ کے بعد جہاز کا کمپیوٹر خود بخود بند ہو گیا اور راکٹ ٹیسٹ سائٹ سے 1.5 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایک پہاڑ سے جاٹکرایا۔ راکٹ کی باڈی پہاڑ میں گرنے کے بعد پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں