چین اور روس کا وسطی ایشیا میں مغرب مخالف اتحاد پر زور

چین اور روس کا وسطی ایشیا میں  مغرب مخالف اتحاد پر زور

آستانہ(اے ایف پی)چین اور روس کے رہنماؤں نے اپنے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ وسطی ایشیا میں ایک علاقائی سربراہی اجلاس میں اپنے مشترکہ مغرب مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے بیرونی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کریں۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روسی صدر پوٹن نے بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیاسی اور اقتصادی طاقت کے نئے مراکز عروج پر ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہمیں علاقائی امن و ترقی کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے کنٹرول کرنا چاہیے اور بیرونی مداخلت کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں