کوپا امریکا:یوروگوئے کی 5بارکے عالمی چیمپئن برازیل پرچڑھائی

کوپا امریکا:یوروگوئے کی 5بارکے عالمی چیمپئن برازیل پرچڑھائی

لاس ویگاس (سپورٹس ڈیسک)یوروگوئے نے برازیل کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر کوپا امریکا کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

یوروگوئے نے لاس ویگاس میں کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور کرنے میں ناکام رہیں جبکہ اضافی وقت میں بھی برازیل اور یوروگوئے نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم میچ میں فتح کو یقینی نہ بناسکیں۔یوروگوئے کے کھلاڑی ناہیتن ناندیز کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دیکر میدان بدر کردیا گیا۔میچ کے نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر فیصلہ کیا گیا، جس میں یوروگوئے نے برازیل کو 2-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں