روہت شرما بھارت کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار

 روہت شرما بھارت کی ون ڈے  اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے۔۔

 کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے ، مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، ویرات کوہلی اوررویندرا جدیجا کے نام کرتا ہوں جو چاروں اس ایونٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں