نوعمروں میں نفسیاتی امراض بتانے والا اے آئی ماڈل تیار

نوعمروں میں نفسیاتی امراض بتانے والا اے آئی ماڈل تیار

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز) محققین کی ٹیم نے ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو نوعمروں میں نفسیاتی عوارض کا پتہ لگانے کے لیے دماغی سکینز کا تجزیہ کر سکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ریسرچ ٹیم نے ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو دماغی سکینز کا تجزیہ کرکے نوعمروں میں ذہنی عارضوں جیسے ڈپریشن، پریشانی، اے ڈی ایچ ڈی، موڈ کی خرابیوں اور سائیکوسس کا پتہ لگا سکتا ہے ۔چیٹ جی پی ٹی کی طرح یہ ماڈل بھی مصنوعی نیورل نیٹ ورکس پر مبنی ہے ۔ یہ ایک قسم کی اے آئی ٹیکنالوجی ہے جو انسانی فیصلہ سازی کے عمل کی نقل کرتی ہے ۔ ٹیم نے اسے دماغی سرکٹس کی نشاندہی کرنے کی تربیت دی جو دماغی بیماری کی پیش گوئی کرتے ہیں۔ماڈل کو تربیت دینے کے لیے طبی کیسز کے حامل 8 سے 21 سال کی عمر کے 1100 نوجوانوں کا ڈیٹا استعمال کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں