کینیڈا کے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کی ویڈیو وائرل

کینیڈا کے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کی ویڈیو وائرل

مینی ٹوبا(نیٹ نیوز) کینیڈا میں ایک جوڑے کی کہانی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے ۔

کہ انہوں نے مقامی دریائے ونی پیگ کے اوپر دو چمکتے ہوئے غیرمرئی مخلوق (ایلیئنز) کے پراسرار جہاز دیکھے ہیں۔ جسٹن سٹیونسن اور ان کی اہلیہ ڈینیئل ڈینیئلز اپنی گاڑی میں فورٹ الیگزینڈر سے گزر رہے تھے جب انہوں نے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کو جگمگاتے ہوئے دیکھا۔سورج کی طرح چمکدار چیزیں بادل کے پیچھے غائب ہونے سے پہلے دریا کے اوپر جنوب میں اڑتی ہوئی دیکھی گئیں۔جوڑے نے اس تجربے کو اس طرح بیان کیا جیسے وہ کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ ہوں جسٹن نے فوٹیج ریکارڈ کرنا شروع کی اور سوچا کہ کیا وہ کسی اجنبی مخلوق کا مشاہدہ کر رہے ہیںَ۔ جسٹن نے ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا جس میں کیپشن لکھا ہے کہ آخر یہ ہے کیا؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں