مرکنٹائل ایکسچینج میں 18ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 18ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 18ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے ۔

مطابق سودوں کی مجموعی تعداد14692رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت9.637ارب روپے رہی جب کہ کرنسیزبذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت3.554ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.857ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.086ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.000 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت666.394ملین روپے ،جاپان ایکوٹی کے سودوں کی135.587 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت133.988 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 88.347ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی83.776 ملین روپے ،پلیڈیم کے سودوں کی مالیت58.042ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت19.615ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں