پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر محمود خان سعودی شہریت حاصل کرنیوالی پہلی شخصیات میں شامل

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر محمود خان  سعودی شہریت حاصل کرنیوالی  پہلی شخصیات میں شامل

ریاٖ ض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر محمود خان سمیت متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، جدت طرازوں اور کاروباری افراد کو سعودی شہریت دی ہے ۔

فنانشل نیوز پورٹل ‘ارگام’ نے سعودی شہریت حاصل کرنیوالے افراد کی فہرست شائع کی ہے جس میں ڈاکٹر محمود خان بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر محمود ہیولوشن فاؤنڈیشن کے سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔یہ فاؤنڈیشن پہلی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو گرانٹ کے ذریعے تحقیق کیلئے فنڈ فراہم کرتی ہے اور صحت کی سائنس کو فروغ دینے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتی ہے ۔محمود خان میو کلینک میں ذیابیطس، اینڈوکرائنولوجی اور نیوٹریشن ٹرائلز یونٹ جیسے تعلیمی پروگراموں کے انتظام اور پیپسی کو میں چیف سائنٹفک آفیسر اور گلوبل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں