امریکا :کثرت سے ویزے مسترد کئے جانیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل

امریکا :کثرت سے ویزے مسترد کئے جانیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی حکومت کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزے مسترد کئے جانیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 40.82فیصد، افغانیوں کی 48.73فیصد،ایران کی 53.26فیصد ،بھارت کی 10.99فیصد ہے ۔۔

جبکہ مناکو اور لیکٹینسٹین کے شہریوں کی ویزا درخواستیں 100فیصد منظور ہوتی ہیں۔جن ممالک کے شہریوں کی ویزا درخواستیں سب سے زیادہ منظور ہوتی ہیں ان میں اسرائیل، امارات، سعودی عرب، جاپان، ارجنٹینا، فرانس، میکسیکو اور اٹلی شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں