فرانسیسی انتخابات ،کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ مل سکی

فرانسیسی انتخابات ،کسی جماعت  کو واضح اکثریت نہ مل سکی

پیرس(اے ایف پی،رائٹرز)فرانسیسی پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ مل سکی۔ ایگزٹ پول کے مطابق پانچ جماعتوں پر مشتمل نیو پاپولر فرنٹ کے 171 سے 187 نشستیں جیتنے کا امکان ہے ۔

حکومت سازی کیلئے3کم از کم 289 نشستیں درکار ہیں۔ صدر میکخواں کی پارٹی اینسمبل 152 سے 163 نشستوں کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا بلاک ہونے کا امکان ہے ۔ میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی کی 134 اور 152 سیٹیں متوقع ہیں ۔ ادھر فرانسیسی وزیراعظم گیبریل کی جانب سے آج استعفیٰ دینے کا امکان ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر میکخواں کی جانب سے اتحاد کے جوئے نے انتہائی دائیں بازو کو اقتدار سے دور رکھا، لیکن فرانس کو افراتفری میں ڈال دیا۔پارلیمانی انتخابات کے رن آف کا نتیجہ ایک بہت بڑا سرپرائز ہے ، جس میں فرانس ایک بڑی سیاسی تبدیلی کے دہانے پر کھڑا دکھائی دے رہا ہے  لیکن ایسا نہیں جس کی ہر کوئی توقع کر رہا تھا۔ کسی بھی پارٹی کے اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچنے کا امکان نہ ہونے کے باعث پارلیمنٹ مفلوج ہو جائے گی جو تین بلاکوں میں تقسیم ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں