انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،سونا1000روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،سونا1000روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدربڑھ گئی جب ہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی۔

، ادھرایک تولہ سونا 1000روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کے اضافے سے 278.50روپے پر جاپہنچا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوپیسے کی کمی سے 280.23روپے پرآگیا۔یورو2روپے کی تیزی سے 300.02روپے جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 300روپے اوردس گرام 857روپے کی تیزی سے 2لاکھ8ہزار590روپے پر جاپہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں