تاجر وں کو نجی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز قائم کرنیکی پیشکش

تاجر وں کو نجی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز قائم کرنیکی پیشکش

کراچی (این این آئی)چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (اپزا)سیف الدین جونیجو نے تاجر برادری پر۔

 زور دیا کہ وہ اپزاکے پرائیویٹ اینڈ پبلک شراکت داری پر مشتمل ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام کے دو نئے تصورات سے فائدہ اٹھائیں جو ایسے ممکنہ سرمایہ کاروں کو جو مطلوبہ سرمایہ اور زمین کے مالک ہوں انہیں نجی ای پی زونز کو تیار کرنے اور چلانے کی اجازت دیتا ہے جب کہ سرکاری شرکت والے ای پی زونز کو ڈیولپر تیار اور برقرار رکھ سکے گاتاہم انہیں اپزا کے ذریعے چلایا جائے گا۔ کراچی چیمبرکے دورے پرانہوں نے پرائیویٹ اینڈ پبلک شراکت دار پر مشتمل ای پی زیڈز کے بارے میں پریذنٹیشن کے موقع پرکہا کہ انہیں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں جو ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام کے خواہشمند ہیں جس پر اپزا اور وفاقی حکومت پہلے سے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق اقدامات کرے گی۔سیف الدین جونیجو نے کہا کہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اصل میں 3 ہزار ایکڑ رقبے پر قائم کرنے کا منصوبہ تھا لیکن یہ صرف 300 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو خطے کے دیگر زونز کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے ۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ پرائیویٹ اینڈ پبلک شراکت داری پر مشتمل ای پی زونزکا نیا تصور بہت سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ای پی زونز قائم کرنے کی ترغیب دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں