سونا200روپے سستا،فی تولہ 2لاکھ 41ہزار500کا ہوگیا

سونا200روپے سستا،فی تولہ 2لاکھ 41ہزار500کا ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی تھی ۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں