مہنگائی کی نئی لہر معیشت کیلئے طوفان کا پیش خیمہ ،زبیرطفیل

 مہنگائی کی نئی لہر معیشت کیلئے طوفان کا پیش خیمہ ،زبیرطفیل

کراچی (این این آئی)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیر طفیل نے نئے مالی سال 2024-2025 کے وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر کو معیشت کیلئے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا ۔

اپنے بیان میں زبیر طفیل نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ملک کاکوئی بھی شعبہ خوش نہیں ہے ، ٹیکسز کی بہتات نے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے ،کاروباری طبقہ بھی بے حد پریشان ہے کہ وہ کس طرح ٹیکسز کے دباؤ کو برداشت کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زیا دہ زرمبادلہ کماکر دینے والے ایکسپورٹرز کیلئے یہ بجٹ انتہائی مایوس کن ہے ،تعمیراتی سیکٹر اور پٹرولیم ڈیلرز نے کاروبار بند کرکے ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے ، ایکسپورٹرز نے ’’فائنل ٹیکس ریجیم‘‘کے خاتمے کو مستردکردیا ، انڈسٹریز بجلی کو خام مال کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور پہلے ہی ریکارڈ مہنگے یونٹ کا بوجھ اٹھا رہی ہیں، ان حالات میں فکس چارجز لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں