سرمایہ کاروں کو بلجیم میں ویئر ہاؤسز،شو روم قائم کرنیکی دعوت

سرمایہ کاروں کو بلجیم میں ویئر ہاؤسز،شو روم قائم کرنیکی دعوت

فیصل آباد(آن لائن)یورپین یونین کے 27 ملکوں میں سے بلجیم پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی حصہ دار ہے۔

 پاکستان اور بلجیم کی دو طرفہ تجارت میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تجارتی توازن بھی تقریباً برابر ہے، تاہم 2023ء میں گزشتہ سال کے حوالے سے کمی ریکارڈکی گئی۔ انہوں نے مقامی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ بلجیم میں ویئر ہاؤسز اور شو روم قائم کر کے پورے یورپ کو برآمد کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار بلجیم کے ٹریڈ کمشنر عابد حسین نے فیصل آباد چیمبرمیں بلجیم بزنس کنٹیکٹ ڈے اور کیٹلاگ ایگزی بیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلجیم کی معیشت میں برآمدات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔  ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا 0.2فیصد ہے مگر عالمی تجارت میں اس کا حصہ 2.4فیصد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں